سری نگر۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے جمعہ کے روزجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دو نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں جیل منتقل کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دونوجوانوں ناصر رشید ولد عبدالرشید ساکن راج پورہ اور عاشق حسین ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن راہمو کو امن وقانون میں خلل ڈالنے کی پاداش میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیاگیاہے ۔ناصررشید پر پی ایس اے زیر نمبر DMP/PSA/2019/15 عائد کیا گیا جبکہ عاشق حسین پر پی ایس اے زیر نمبرDMP/2019/17 عائد کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو چند ہفتے قبل اپنی رہائش گاہوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔