حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ہندو مہا سبھا نے صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کو مکتوب ارسال کئے ہیں جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی نعشیں اس کے حوالہ کی جائیں ۔ ہندو مہا سبھا یہ نعشیں ریسرچ کے لیے میڈیکل کالجس کو روانہ کرے گی ۔ ہندو مہا سبھا کے قومی صدر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندو مہا سبھا ہر نعش پر پچاس ہزار روپئے ادا کرے گی اس طرح حکومت کو فائدہ ہوگا اور نعشیں میڈیکل طلبہ کو ریسرچ کے لیے دستیاب ہوں گی چونکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس لیے ایسے کسی اقدام سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا ۔۔