پلوامہ دہشت گردانہ حملے سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے پیچھے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈھلون کا کہنا ہے کہ انھوں نے جیش محمد کی مدد سے یہ حملہ ہندوستانی جوانوں پر کیا۔ حملہ کے بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے پاس حملے میں استعمال کیے گئے دھماکہ خیز مادوں سے متعلق سراغ موجود ہیں، لیکن تفتیش جاری ہونے کی وجہ سے زیادہ تفصیل نہیں بتائی جا سکتی۔‘‘
لیفٹیننٹ جنرل نے اس پریس کانفرنس میں واضح لفظوں میں کہا کہ ’’جیش محمد پاکستان فوج کا ہی بچہ ہے۔ اس حملے میں پاکستانی فوج 100 فیصد شامل ہے۔ اس میں ہمیں اور آپ کو کوئی شبہ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کتنے غازی آئے اور کتنے چلے گئے۔ پاکستانی فوج اور ٓٓئی ایس آئی جیش محمد کو کنٹرول کر رہی ہے۔ پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ کامران ہی تھا، جسے مار گرایا گیا ہے۔‘‘
KJS Dhillon, Corps Commander of Chinar Corps, Indian Army: There is no doubt that Pakistan Army & ISI is involved. JeM is a child of the Pakistan Army. pic.twitter.com/uGhNkrimQw
— ANI (@ANI) February 19, 2019