سرینگر 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے پلواما ضلع ضلع میں ایک انکاونٹر میں جئیش محمد تنظیم ے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک شہری اور ایک سپاہی بھی اس انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ انکاونٹر کے مقام سے اشتعال انگیز مواد ‘ دھماکو مادے وغیرہ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ اطلاع ملنے پر پولیس نے آج صبح علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے عوام کے گھروں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ کسی مقام پر روپوش دہشت گردوں نے بے دریغ فائرنگ شروع کردی ۔ سکیوریٹی فورسیس کی جاوبی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ان کی نعشیں بھی دستیاب ہوچکی ہیں۔ ان کی کریم آباد پلواما کے نصیر پنڈت ‘ شوپیان کے عمر میر اور پاکستان کے خالد کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ اس انکاونٹر میں ایک عام شہری اور ایک سپاہی بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک تینوں عسکریت پسندوں کا جئیش محمد تنظیم سے تعلق تھا اور وہ ماضی میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں ۔