حیدرآباد 22 فبروری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے پلواما حملہ میں شہید سی آر پی ایف کے اہل خانہ کیلئے فی کس 25 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ اسمبلی اور کونسل میں ایک قرار داد اس سلسلہ میں منظور کی گئی جس میں حملہ کی مذمت کی گئی اور شہیدوں کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا گیا ۔ مقننہ کے دونوں ایوانوں میں ارکان نے شہیدوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی منائی ۔