کریمنگر 17 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے وزرا ایٹالہ راجندر اور ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ ریاست تلنگانہ میں گوداوری پشکرالو کا پہلی مرتبہ اہتمام ہو رہا ہے اور کامیاب انداز میں ہو رہا ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزرا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پشکرالو کیلئے 600 کروڑ روپئے فراہم کرتے ہوئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر کچھ معمولی واقعات پیش آئے ہیں اور یہ پشکرالو کے انعقاد میں ناتجربہ کاری کا نتیجہ ہے ۔ امباری پیٹ میں پیش آئے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یاتریوں سے خواہش کی کہ وہ پشکرالو کے دوران جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ اس میں 25 جولائی تک وقت ہے ۔