پشاور۔ 10 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ، دھماکہ کوہاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک تاجر کے گھر کے سامنے ہوا۔ دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا اور نامعلوم افراد نے بارودی مواد کپڑے میں چھپاکر پھینکا تھا۔انہوں نے کہا کہ تاجر کے چوکیدار نے جب بارودی مواد واپس پھینکنے کی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا۔