حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) پسند کی شادی سے انکار اور دوسری جگہ رشتہ طئے کرنے سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ راج شیکھر نے خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے خانگی ملازم راج شیکھر الوال علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اپنے افراد خاندان اور سرپرستوں سے اس لڑکی سے شادی کی خواہش کی تھی ۔ تاہم افراد خاندان نے اس لڑکی کی بجائے راج شیکھر کا کسی اور جگہ رشتہ کردیا تھا ۔ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔