بریلی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : علاقہ میرا گنج کے سدھاولی گاوں میں ایک نوجوان نے اپنی پسند کا گیت نہ سنانے پر ایک ڈیسک جاکی (DJ) آپریٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا 30 سالہ ارون والمیکی کو کل شب اشو عرف ایشو نے اس وقت گولی مار دی جب اس نے من پسند گیت کا ریکارڈ بجانے سے معذرت کا اظہار کیا ۔ یہ واقعہ جیویلر ہری اوم گپتا کی پوتری کی سالگرہ تقریب میں پیش آیا ۔ ڈی جے ارون کو فی الفور مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ایڈیشنل ایس پی برجیش سریواستو نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ایشو کے مکان پر دھاوا کیا گیا لیکن اس وقت تک و مفرور ہوگیا۔۔