بنیادی ڈھانچہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کا منصوبہ ، وزیرفروغ انسانی وسائل جاوڈیکر کا بیان
نئی دہلی،17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ملک کے 117پسماندہ ا ضلاع میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے 1700کروڑ کی لاگت سے 70نئے ماڈل کالج کھونے والی ہے اور 29کالجوں کو فروغ دیکر انہیں ماڈل ڈگری کالج بنانے والی ہے اور اس کے علاوہ سات نئے پروفیشنل کالج بھی کھولے جائیں گے ۔انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس منصوبہ کو تیزی سے نافذ کرنے کی تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے اس بارے میں کل انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں کے وزرائے تعلیم اور سکریٹریوں سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے تمام ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ تعلیم میں برابری، رسائی اور اعلی ترین معیار کے ا ہداف کو حاصل کرنے سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ان اضلاع میں تعلیم کے معیار کے ساتھ ساتھ تعلیم سے وابستہ بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو بھی بہتر کرنے کیلئے قومی اعلی تعلیم مہم ‘روسا’ اور مجموعی تعلیم یعنی ‘سمگر شکشا’ کے تحت مختلف خصوصی اور مخصوص منصوبوں کو تیزی سے نافذ کریں۔مسٹر جاوڈیکر نے بتایا کہ ان اضلاع میں 70نئے کالجوں کے قیام، موجودہ ڈگری کالجوں کو فروغ دیکر انہیں ماڈل ڈگری کالجوں میں تبدیل کرنے ، نئی تعمیرات، اپ ڈیٹ /بحالی اور آلات کی خرید کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو مضبوط کرنے اور ہوسٹلوں، لیباریٹریوں اور لائبریریوں کی تعمیر /اپ ڈیٹ وغیرہ کیلئے اب تک 1700کروڑ روپے سے بھی زائد کی رقم الاٹ کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 29کالجوں کو اپڈ یٹ کرکے انہیں ماڈل کالجوں میں تبدیل کرنا، سات نئے پروفیشنل کالج (انجینئر نگ اور منیجمنٹ) ، 188کالجوں اور 9یونیورسٹیوں کو بنیادی ھانچہ جاتی گرانٹ دینا بھی اس امداد ی رقم میں شامل ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اعلی تعلیم میں یکسانیت لانے کے لئے خواتین، درج فہرست ذات و قبائل، اور تعلیم کی نظریہ سے پسماند ہ طبقات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔