پر ایک سو سے زائد می سیوا خدمات APP سنگل

6 ماہ کے اندر آغاز ، درخواستوں کی فوری یکسوئی کی راہ ہموار
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست میں ایک نیا سنگل APP تیار کیا جارہا ہے جس پر ریاست میں اسمارٹ فونس استعمال کرنے والوں کو می سیوا سنٹرس کی طرف سے ایک سو سے زائد خدمات مہیا کی جائیںگی ۔ نیا موبائیل APP کسٹمرس کو اس بات کی سہولت دے گا کہ وہ تمام درخواستیں ڈاؤن لوڈ کریں اور درکار سرویس چارجس اور فیس آن لائن ادائیگی کرتے ہوئے فوری درخواستیں داخل کریں ۔ سرویس میں صداقت نامہ پیدائش و موت راشن کارڈس کے لیے درخواستیں نئے گیاس کنکشن ، عمارتوں کی تعمیر ٹریڈ لائسنس ، ای پاس بکس ، فیس واپسی ، مکانوں کے پٹے حاصل کرنے اور ہتھیار کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواستیں شامل ہیں محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ذرائع کے مطابق نیا موبائل APP کی خدمات چھ ماہ کے اندر شروع ہوجائیں گی ۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ داخلہ اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے نئے موبائل اپیلیکیشن کے کامیاب تجربہ کی روشنی میں اسمارٹ فونس استعمال کرنے والوں کو APP کے ذریعہ می سیوا خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ موبائل APP کے ذریعہ فوری موثر کارکردگی کو یقینی بنانا ممکن ہورہا ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ دو برسوں میں مختلف محکمہ جات کی طرف سے تقریبا چار سو APPS تیار کئے جائیں گے ۔۔