پریڈ کرنے والی خواتین عوام کی مرکز توجہ

نئی دہلی۔26جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسے وقت جب کہ فوج میں خواتین کو جنگجوؤں کے عہدوں پر فائز کرنے کے مطالبہ ہورہے ہیں یوم جمہوریہ پریڈ میں خواتین نے اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ فوج کے تینوں شعبوں ‘ نیم فوجی تنظیموں اور این سی سی کی خواتین کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا ۔ دو دستے مکمل طور پر خواتین پر مشتمل تھے جو دلنواز موسیقی بکھیرتے ہوئے راج پتھ پر پریڈ کرتے نظر آئے ۔ فلائٹ لیفٹننٹ ششی کلا مائتری اور شلپابھاٹلا بھی ہندوستانی فضائیہ کے دستہ میں شامل تھیں ۔ اعلیٰ سطحی میرین کمانڈوز کے دستہ نے جو ہندوستانی بحریہ سے تعلق رکھتا ہے تین خاتون افسروں کو بحیثیت ہندوستانی ساحلی محافظ عہدیدار پریڈ میں شامل کیا ۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ ریتیکا چودھری اور بشروتی یادو پریڈ میں عوام کی مرکز توجہ تھیں ۔