پرینکا چوپڑہ اورنک جانس کی 2 دسمبر کو شادی

پرینکا چوپڑہ اورنک جانس کی شادی کی خبریں زوروں پر ہے۔ نک جانس ہندوستان آچکے ہیں جوڑے نے ابھی تک شادی کی تاریخ کا خلاصہ نہیں کیا ہے، لیکن ذرائع کے مطابق شادی کی تاریخ 2 دسمبر ہوسکتی ہے دونوں کی شادی جودھ پور کے امید بھون میں ہوگی۔ شادی ہندو اور کرسچین رسم و رواج کے مطابق ہوگی اب خبریں آرہی ہیں کہ دونوں شادی کے بعد دو رسپشنس دیں گے۔ دونوں کی شادی کے رسپشنس کافی گرانڈ ہونے والے ہیں جودھپور میں شادی کے بعد پرینکا چوپڑہ اور نک جانس کے دو رسپشنس میں پہلا رسپشن فلم انڈسٹری کے دوستوں کے لئے ممبئی میں ہوگا وہیں دوسرا رسپشن دلی میں ہوگا۔ بامبے ٹائمز نے اس جوڑے کی شادی کے شیڈول کا خلاصہ کیا ہے جس کے مطابق 29 نومبر کو مہندی اور سنگیت ہوگا۔ 30 نومبر کو کاک ٹیل پارٹی یکم دسمبر کو ہلدی کی رسم اور 2 دسمبر کونک پرینکا شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ پرینکا کی شادی میں بالی ووڈ سے پہنچنے والے مہمانوں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کیٹرینہ کیف، فرحان اختر اور سدھارتھ رائے کپور ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں نے نامی سلیبرٹیز کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ پرینکا نک دو ریتی رواجوں سے شادی کریں گے۔ مڈ ڈے کی رپورٹس کے مطابق 2 دسمبر کو ہندو طریقہ شادی کے بعد 3 دسمبر کو دونوں کرسچین طریقہ پر ویڈنگ کریں گے۔