پرینکا ،دلیپ کمار کی مزاج پرسی کرنے گئیں

نئی دہلی، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار پرینکا چوپڑا ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کی مزاج پرسی کے لئے ان کے گھر گئیں۔ پرینکا کل شام دلیپ کمار اور سائرہ بانو سے ملیں۔دلیپ کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر انکے قریبی دوست فیصل فاروقی نے لکھا ، کہ پرینکا چوپڑا نے صاحب اور سائر ہ باجی کے ساتھ شام گذاری ، صاحب کی طبیت پہلے سے بہتر ہے ۔ ٹوئیٹر پر دو فوٹو بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ جس میں پرینکا ، دلیپ کمار اور سائرہ بانو ایک ساتھ نظر آرہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے کہا کہ آ پ دونوں سے ملکر بہت اچھا لگا اور دلیپ صاحب کی طبیعت میں بہتری دیکھ کر خوشی ہوئی۔ پرینکا نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر دلیپ صاحب سے ملاقات کی تصویریں اپ لوڈ کی ہیں۔