پریم چندکے افکار، راہول گاندھی کی فرقہ پرستوں پر تنقید

نئی دہلی ،3اگست(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس صدر راہول گاندھی نے فرقہ پرستی پھیلانے والوں پر عظیم افسانہ نگار منشی پریم چندکے تصورات کا حوالہ دیتے ہوئے آج تند و تیز تنقید کی اور کہاکہ فرقہ پرستی درپردہ طریقہ سے سماج کو توڑنے کا کام کرتی ہے ۔راہول نے فرقہ پرستی کے تعلق سے منشی پریم چند کے افکار کو ٹویٹ کرکے انھیں یادکیا اور کہاکہ ملک کے اس عظیم ترین مصنف کو یاد کرکے وہ انھیں سلام کرتے ہیں۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ فرقہ پرستی ہمیشہ ثقافت کی دہائی دیاکرتی ہے .اسے اپنی اصل شکل دکھانے میں شاید شرم محسوس ہوتی ہے ،اس لئے وہ اس گدھے کی مانند ،جوشیر کی کھال لگاکر جنگل میں جانوروں پر رعب جماتاپھرتاتھا ،ثقافت کی کھال لگاکر آتی ہے ۔ہندستان کے عظیم مصنف منشی پریم چند کو سلام ۔