پروہت کے خلاف ثبوت ، ٹھاکر کے خلاف نہیں: این آئی اے

نئی دہلی ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے سپریم کورٹ سے آج کہا کہ لیفٹننٹ کرنل شری کانت پروہت کے خلاف ٹھوس واقعاتی شہادتیں موجود ہیں جو ان کے 2008ء مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ میں ملوث ہونے کا ثبوت فراہم کرتی ہیں ۔ تاہم جسٹس اگروال اور جسٹس شانتنا گنڈل پر مشتمل بنچ کو این آئی اے نے کہا کہ ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر مقدمہ چلانے کیلئے ٹھوس ثبوت دستیاب نہیں ہوئے ۔