پرواز کے دوران طیارہ سے پرندہ ٹکرانے کے بعد دوبارہ واپس

جئے پور ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شارجہ جانے والی ایرعربیہ کی فلائٹ سے جس میں 165 مسافرین سوار تھے آج یہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ سے پرواز کے دوران ایک پرندہ ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں طیارہ کو دوبارہ لینڈنگ کے لیے مجبور ہونا پڑا ۔ ایرپورٹ حکام نے بتایا کہ طیارہ میں معمولی ٹیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ۔ تاہم طیارہ میں سوار 165 مسافرین محفوظ رہے جب کہ یہ واقعہ کل صبح پیش آیا اور پرواز کے دوران پرندہ ٹکراتے ہی طیارہ کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسافرین کو ہوٹلوں میں ٹہرایا گیا اور طیارہ کی مرمت کے بعد روانہ کردیا جائے گا ۔۔