پرنس ولیم کی دختر کا نام چارلوٹ ایلزبتھ ڈائنا

لندن ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پرنس ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے کئی دن سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے نومولود پرنسس آف کیمبرج کا نام آج چارلوٹ ایلزبتھ ڈائنا رکھا ہے ۔ کنسنگٹن پیالیس سے جاری کردہ ایک بیان میں اس نام کا اعلان کیا گیااور یہ شیرخوار رائیل ہائینیز پرنسس چارلوٹ آف کیمبرج کہلائے گی ۔