حیدرآباد۔ 25 فروری (این ایس ایس) پرنس کریم آغا خاں کی نظام کالج گراؤنڈ، بشیر باغ پر منعقد ہورہے پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں کمشنر پولیس حیدرآباد سٹی وی وی سرینواس راؤ نے 27 اور 28 فروری کو صبح 10 تا 9 بجے شب حسب ذیل ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ اے آر پٹرول پر ٹریفک کو مجسمہ پی جے آر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ عابڈس اور گن فاؤنڈری سے آنے والی ٹریفک کو مجسمہ پی جے آر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ایس بی آئی گن فاؤنڈری سے چیاپل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ بشیر باغ جنکشن سے جی پی او، عابڈز کی طرف آنے والی ٹریفک کو بشیرباغ جنکشن سے اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس اور کنگ کوٹھی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے بشیر باغ جنکشن کی طرف آنے والی ٹریفک کو لبرٹی جنکشن سے حمایت نگر وائی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔