نئی دہلی ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے دورہ اسرائیل کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان آبی ، توانائی ، اور تعلیمی شعبوں میں 3 یادداشت مفاہمتوں پر دستخط کی جائے گی ۔ اسرائیل کا یہ دورہ صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے پہلا دورہ ہوگا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ایک سمت عطا کرے گا۔
کرنے کا ادعا کرتے ہوئے اسرائیل سفیر ڈانیل کیرمون نے کہا کہ پرنب مکرجی کا دورہ تاریخی ہوگا ۔ دونوں ملکوں کی جانب سے وسیع تر شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی ۔