پرنب مکرجی آئی آئی ایم طلبہ کو پڑھائیں گے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی احمد آباد کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے طلبہ کو تعلیم دیں گے ۔ 60 سال تک عوامی زندگی میں سرگرم رہنے والے پرنب مکرجی ہندوستان کی ترقی سے متعلق عوامی پالیسی کورس پڑھائیں گے ۔ نئے کورس کے 22 سیشن ہوں گے ان میں نصف سے زائد سیشن میں پرنب مکرجی تعلیم دیں گے ۔ ایم بی اے پروگرام اگرو بزنس پروگرام ہمہ وقتی ایگزیکٹیو پروگرام کے تمام طلبہ پرنب مکرجی کے لکچررس سے استفادہ کریں گے ۔ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام مرحوم بھی ریٹائرمنٹ کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس پڑھا چکے ہیں ۔