’ پرفیوم فیکٹری ‘میں 10 گیلن پیشاب دستیاب

جدہ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جدہ میں ایک ویرہاوز پر بلدیہ کی ٹیم نے جب دھاوا کیا تو اسے وہاں 10گیالنس میں انسانی پیشاب دستیاب ہوا جس سے یہ ٹیم حیرت زدہ رہ گئی ۔ حائل میونسپلٹی ٹیم کو یہاں خوشبودار تیل میں بھیگی ہوئی لکڑی بھی دستیاب ہوئی جس پر شبہ کیا جا رہا ہے کہ اسے عود قرار دیتے ہوئے فروخت کرنے کے منصوبے تھے ۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس ٹیم نے نا معلوم خام اشیا ‘ تیل اور خوشبو کی بوتلیں بھی ضبط کرلیں۔ اس ٹیم نے فوری وزارت تجارت و صنعت :سیول ڈیفنس اور پولیس کو اس سے مطلع کیا اور یہ کیس انکے سپرد کردیا گیا ہے ۔ میونسپلٹی کے میڈیا ڈائرکٹر سعید الثوانی نے کہا کہ ان کے دفتر نے علاقہ میں وزارت تجارت و صنعت کے تعاون سے اس ویر ہاوز کو بند کردیا ہے اور سکیوریٹی پٹرول کی جانب سے بیرونی ورکرس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ویر ہاوز کے آپریٹر پر مختلف جرمانے عائد کئے گئے ہیں جن میںپیشاب کی دستیابی بھی شامل ہے ۔ یہاں بغیر لائسنس کے پرفیومس بھی تیار کئے جا رہے تھے ۔ پولیس اب یہ پتہ چلانے کوشاں ہے کہ یہاںپیشاب کیوں جمع رکھا گیا تھا اور آیا اسے مارکٹ میں فروخت کی جانے والی خوشبووں میں تو استعمال نہیں کیا جاتا ؟ ۔