پرسادس آئی میکس کی پندرہ روزہ سالگرہ تقاریب کا آغاز

شرکاء کیلئے 40 ہزار تحائف، مختلف تفریحی پروگرامس،
فوڈ کورٹس، عوام سے شرکت کی خواہش
حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (ایم اے سلام) ملک کے مشہورفیملی انٹرٹینمنٹ سنٹرس میں سے ایک پرسادس اس سال حیدرآباد میں اپنے قیام کی 15 ویں سالگرہ تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں جس کا آج یکم ؍ اگست سے آغاز ہوگا جو 15 اگست تک جاری رہیں گے۔ پرسادس آئی میکس تھیٹرس کا 25 جولائی 2003ء کو قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ بات مسٹر رمیش پرساد نے آج یہاں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پرسادس کی جانب سے عوام کیلئے 40 ہزار تحفے رکھے گئے ہیں جو شخص 300 روپیوں کی خریداری کرے گا اسے ایک اسکراچ کارڈ حاصل ہوگا جس کے ذریعہ وہ ایک تحفہ تو ضرور حاصل کرے گا اس کے علاوہ اسے گرانڈ بمپر پرائز میں بھی شامل کیا جائے گا۔ اس سالگرہ تقاریب کے مختلف تفریحی پروگرامس میں یکم ؍ اگست کو جان وڈالا کاکروکے پروگرام منعقد ہوا۔ 2 اگست کو شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک بالی ووڈ ایٹرومیجک شو 3 اگست کو شام 5 بجے سے 9 بجے رات تک صوفی نائٹ، 4 اگست کو راک بینڈ 5 اگست کو ریجنل بالی ووڈ فیوزن کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کا اہتمام پرسادس (واقع این ٹی آر گارڈن) 2,35000 اسکوائر فٹ رقبہ پر ہوگا جس میں سنٹرل اے سی کی سہولت، 6 اسکرین ملٹی پلیکس ، فوڈ کورٹس، ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ آوٹ لیٹس شاپنگ مالس موجود ہیں پرساد کے انتظامیہ نے بلالحاظ عمر اس تفریحی پروگرامس اور موقع سے عوام سے شرکت کرنے کی خواہش کی ہے۔

پولیس کانسٹیبلس تقررات ،تحریری امتحانی کوچنگ کا آغاز
حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست نیوز) پولیس کانسٹیبلس کے تحریری امتحان کی کوچنگ کلاسیس کا عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ اوقات شام 4 تا 7 بجے ہیں۔ ادارہ سیاست کے تحت یہ کوچنگ گذشتہ کئی برسوں سے ہورہی ہیں جو امیدوار فارم داخل کرچکے وہ ان اوقات میں رجوع ہوکر کلاسیس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ایم اے حمید کنوینر کے بموجب ان امیدوار کو فری فزیکل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔