کوآرڈینیشن کمیٹی، الیکشن کمیٹی، انتخابی مہم کمیٹی، پبلیسٹی کمیٹی اور میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل
حیدرآباد۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) صدر کانگریس راہول گاندھی نے تلنگانہ پردیش کانگریس کیلئے 5 مختلف کمیٹیوں کو منظوری دی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی، الیکشن کمیٹی، انتخابی مہم کمیٹی، پبلیسٹی کمیٹی اور میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے آج نئی دہلی میں فہرست جاری کی۔ 24 رکنی پردیش الیکشن کمیٹی میں اتم کمار ریڈی، بھٹی وکرامارکا، ریونت ریڈی، پونم پربھاکر، محمد اظہرالدین، کے جانا ریڈی، محمد علی شبیر، وی ہنمنت راؤ، پونالہ لکشمیا، دامودھر راج نرسمہا، ایس جئے پال ریڈی، نندی یلیا، ایم اے خاں، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، پی سدھاکر ریڈی، کے راج گوپال ریڈی، ڈی کے ارونا اور دوسرے شامل ہیں۔ انتخابی مہم کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہے جس میں وجئے شانتی صدرنشین، ڈی کے ارونا نائب صدرنشین اور ارکان میں جگا ریڈی، انیل یادو، این شاردا، عبداللہ سہیل، کارتک ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔ پبلیسٹی کمیٹی کے صدرنشین کے راج گوپال ریڈی ہوں گے جبکہ ایس گنگا رام کو نائب صدرنشین، او راملو اور سریندر ریڈی کو کنوینرس مقرر کیا گیا ہے۔ 16 رکنی پبلیسٹی کمیٹی کے ارکان میں سدھیر ریڈی، سری سلیم گوڑ، سبیتا اندرا ریڈی، ہری پریہ نائیک، سائی گیانیشور اور دوسرے شامل ہیں۔ اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری انچارج تلنگانہ آر سی کنٹیا کی صدارت میں 37 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اتم کمار ریڈی کنوینر ہوں گے۔ ارکان میں بھٹی وکرامارکا، کے جانا ریڈی، محمد علی شبیر، ہنمنت راؤ، پی لکشمیا، دامودھر، راج نرسمہا، پونم پربھاکر، ریونت ریڈی، محمد اظہرالدین، گیتا ریڈی، نندی یلیا، ایم اے خاں، ڈی کے ارونا، جیون ریڈی، جئے پال ریڈی، رینوکا چودھری، ششی دھر ریڈی، انجن کمار یادو اور دوسرے شامل ہیں۔ 5 رکنی میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدرنشین مدھو یاشکی گوڑ ہوں گے جبکہ ڈی شراون کمار کنوینر اور ارکان میں ملو روی، سریش کمار اور شریمتی اندرا شوبھن شامل ہیں۔