حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں پرجا کوٹمی کے اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں چیف منسٹر کون ہوگا اس تعلق سے مختلف قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ امکانی چیف منسٹر کی حیثیت سے صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے نام کا زیادہ چرچہ ہے۔ لیکن تجربے کے لحاظ سے کے جانا ریڈی کے بھی امکانات ہیں۔ ریونت ریڈی بھی طاقتور دعویدار ہوسکتے ہیں۔ ملو بھٹی وکرامارکا بھی آس لگائے بیٹھے ہیں۔