ممبئی ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوان آج نصف گھنٹہ سے زائد تک لفٹ میں پھنس گئے اور بالاخر فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے انہیں باہر نکالا جاسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی ممبئی کے رویندر منشن میں انہوں نے لفٹ میں جیسے ہی بٹن دبایا وہ رک گئی اور اس کے دروازے جام ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ حکام نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر انہیں باہر نکالا ۔۔