حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) پراپرٹی ٹیکس دہندگان جی ایچ ایم سی سرکل دفاتر میں پراپرٹی ٹیکس سے متعلق تمام مسائل بشمول عدالتی مقدمات کی یکسوئی کرسکتے ہیں۔ کمشنر و اسپیشل آفیسر مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ 27 تا 29 مارچ 3 بجے دن تا 7 بجے شب جی ایچ ایم سی سرکل آفیسس میں متعلقہ ڈپٹی میونسپل کمشنرس اندرون 24 گھنٹے مسائل کی یکسوئی کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس دہندگان نہ صرف اپنے مسائل کی یکسوئی کرسکتے ہیں بلکہ انہیں جرمانہ کے بغیر 31 مارچ تک پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم رہے گی۔