حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب یکم ستمبر کو ونئے نگر ، سوپر بازار ، جمال کالونی ، کرماگوڑہ ، چھاونی اور ملک پیٹ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 11 تا ایک بجے دن کے درمیان ونئے نگر فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے سنگم لکشمی بائی کالج ، لکشمی نگرکالونی اور قریبی علاقہ جات جب کہ 2 بجے دن تا 6 بجے شام کے درمیان سوپر بازار برقی فیڈر کے تحت ریبوک شوروم ، ڈی ٹی ڈی سی کورئیر ، محبوب منشن گیٹ نمبر ایک اور 2 ، سلیم نگر ، پوسٹ آفس ، ٹی این آر انٹرپرائزس ، ہائی ہلز ، ٹاٹا موٹرس ، کے جی ایچ ہاسپٹل ، گنج کا عقبی حصہ کے علاوہ دیگر قریبی علاقہ جات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح جمال کالونی برقی فیڈر کے تحت روف نگر ، جمال کالونی ، راجیو نگر ، مسجد ابوبکر ؓ ، للیتا باغ ، معین باغ ، چلڈرنس جیل ، رکھشاپورم ٹمبر ڈپو ، اختر پی ٹی علاقوں میں صبح 10-30 تا 2-30 بجے دن اور کرما گوڑہ فیڈر کے تحت کرما گوڑہ تھری ٹمپل ، پرشن جونیر کالج ، ہنومان ٹمپل ، شانتی نگر اور چھاونی فیڈر کے تحت کرماگوڑہ ، سعید آباد ، باغ جہاں آراء ، یاقوت پورہ نالہ ، چھاونی واٹر ورکس ، ریتی کی مسجد ، سرور جنگ دیوڑھی ، عظیم سائیکل ٹیکسی ، کرما گوڑہ ، یاقوت پورہ اسٹیشن ، مادنا پیٹ ، تھری ٹمپل ، اپر بستی علاقوں میں دوپہر 2 تا 6-30 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ ملک پیٹ برقی فیڈر کے تحت وجئے نگر ، شنکر نگر ، پدمنا نگر ، ہائی لک ، ریس کورس روڈ ، باڈی گارڈ لین ، اجنتا کالونی ، ملک پیٹ مٹن مارکٹ ، امبیڈکر نگر، پی ٹی سی آفس ، انا پورنا اپارٹمنٹس ، بادام گلی ، ملک پیٹ گیاس پمپ اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر 2 تا 7 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔