پرانے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے والوں کو ووٹ مانگنے کا حق نہیں

بلا وقفہ برقی سربراہی کیلئے ٹی آر ایس کی کامیابی ضروری : ریاست نگر میں جناب محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔24جنوری (سیاست نیوز) بلدی حلقہ ریاست نگر میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدوار محمد یوسف کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے کہاکہ پرانے شہر بلاوقفہ برقی چوبیس گھنٹے برقی کی سربراہی کیلئے بلدی انتخابات میںٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کی کامیابی ضروری ہے۔ جناب محمدمحمود علی نے مزیدکہاکہ پرانے شہر کوبنیادی سہولتوں سے محروم کرنے والوں کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیںہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد میںمتبادل کے طور پر پہلی مرتبہ بلدی انتخابات میںحصہ لے رہی ہے جبکہ ریاست کی برسراقتدار جماعت بھی وہی ہے لہذا بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی گریٹر حیدرآباد کو بین الاقوامی طرز کا شہر بنانے میں معاون ثابت ہوگی اور پرانے شہر کی ترقی بھی یقینی ہوجائے گی۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو پرانے شہر کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اولڈسٹی کو گولڈسٹی میںتبدیل کرنے کا جوعوام سے وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے کا اب وقت آگیا ہے ۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ چندرشیکھر رائو وعدے پر قائم رہنے والی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے ریاست نگر کے امیدوار محمد یوسف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔ اعظم علی خرم کے علاوہ دیگر قائدین اور سینکڑوں کی تعداد میںمقامی لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔