حیدرآباد۔/14جون، ( این ایس ایس ) کانگریس کے سینئر قائد اور رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر پرانے شہر پر زیادہ توجہ دینے کا پارٹی قائدین کو مشورہ دیا۔ آج یہاں گاندھی بھون پر جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ پرانے شہر میں کانگریس کے ووٹ بینک میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم پارٹی جو بھی پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے اس کی تائید کرتی ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو خواتین کے مسائل کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔