پرانا پل ڈیویژن کے رائے دہندوں سے اپیل ، دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : صدر دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی جناب عثمان بن محمد الہاجری نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں رائے دہی کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین خاص کر صدر مجلس اسد الدین اور ان کے ارکان اسمبلی کی قیادت میں غیر سماجی عناصر کی غنڈہ گردی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ رائے دہی کے دن لوگوں نے دیکھ لیا کہ نقیب ملت کہلانے والے کسطرح ملت کی نقب زنی کررہے تھے ۔ انہیں اب نقیب ملت نہیں بلکہ نقب ملت سے یاد کیا جائے گا ۔ پرانا پل ڈیویژن کے رائے دہندوں سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ بے خوف و خطر اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے یہ جتادیں کہ عوام کے فیصلوں کو طاقت کے ذریعہ بدلہ نہیں جاسکتا ۔۔