حیدرآباد۔19مئی(سیاست نیوز) سوچھ حیدرآباد مہم کے آخری دن تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھر رائوپرانے شہر کا دورہ کریں گے۔ 20مئی کی صبح دس بجے چندرشیکھر رائو دارلشفاء سے اپنی سوچھ حیدرآباد مہم کا پرانے شہر میںآغاز کریں گے جس کے بعد پرانی حویلی‘ دبیر پورہ دروازہ‘ دبیر پورہ برج سے ہوتے ہوئے کے سی آر کا قافلہ چنچلگوڑہ پہنچے گااور چنچلگوڑہ جیل کے بعدسے گذرتے ہوئے سعید آباد پر کاروان کا اختتام عمل میں ائے گا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی کے علاوہ ریاستی وزراء‘ ائی اے ایس ‘ ائی پی ایس عہدیداروں کے بشمول بلدی برقی اور محکمہ آبرسانی کے عہدیداران بھی موجود رہیں گے۔