پراجکٹ پر عمل آوری کے لیے بہترین ٹکنالوجی کا انتخاب ، کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ حیدرآباد wifi پراجکٹ کے لیے جاریہ ماہ کے اختتام تک ٹنڈرس طلب کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاستی حکومت پراجکٹ پر عمل آوری کے لیے بہترین ٹکنالوجی کا انتخاب کرے گی ۔ انہوںنے تمام خواہش مندوں سے پراجکٹ کے کام میں حصہ لینے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تمام نیٹ ورک اور سرویس فراہم کرنے والوں کو میدان فراہم کرنا چاہتی ہے اور اس لیے تجاویز کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے وائس ایف آئی نئی ٹکنالوجی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ دس کلومیٹر کے دائرے میں سگنل فراہم کئے جائیں گے ۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ wifi سرویس کو مکمل مفت طور پر شہر کے ہر حصہ میں فراہم کیا جائے گا ۔ اس کو ایک چلنج بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹاٹا ، ریلائنس ، ایرٹیل اپنے ذاتی 4G خدمات کا آغاز کررہی ہیں جب کہ ایرٹیل نے 30 فیصد رعایت کے ساتھ wifi کی پہلے ہی پیشکش کرچکی ہے ۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ wifi خدمات ایک محدود عرصہ کے لیے مفت رہے گی اور پھر یادداشت مفاہمت معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی پراجکٹ کام کے لیے چند ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بات چیت کرچکی ہے اور ان کی تجاویز وصول کرچکی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پراجکٹ پر عمل آوری سے حیدرآباد ملک کا پہلا wifi ٹکنالوجی سے لیس شہر بن جائے گا ۔۔