پرائمری اسکول ٹیچر سیرت فاطمہ نے یوپی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ویڈیو

الہ آباد( اترپردیش)۔پرائمری اسکول کی ایک ٹیچر اور اکاونٹنٹ کی بیٹی سیرت فاطمہ نے 2017یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی جس کے نتائج پچھلے جمعہ کو جاری کئے گئے تھے۔ سیرت کے والدعبدالغنی صدیق سرکاری دفتر میں اکاونٹنٹ تھے جو اپنے اعلی عہدیداروں اور بیورکریٹس کے رویہ سے کافی رنجیدہ تھے او رتب ہی انہو ں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بڑی بیٹی کو ائی اے ایس افیسر بنائیں گے۔

]امید نیوز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے صدیقی کا بیان پیش کیاجس میں انہوں نے کہاکہ ’’ تمام طاقت افیسر بننے میں ہے‘ میں یہی سونچتا ہے اور یہی وجہہ میں چاہتا تھا سیرت ائی اے ایس افیسر بنے‘‘۔

گھر چلانے کے لئے کم آمدنی کے باوجود صدیقی نے اپنی بیٹی کا داخلہ سینٹ میری کنونٹ اسکول گھور پور میں کرایا جو الہ آباد سے پندرہ کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔آلہ ابا د یونیورسٹی سے گریجویٹ اور بی ایڈ کی تکمیل کے بعد سیرت نے اسکول میں شمولیت اختیار کرلی۔ سیرت نے کہاکہ ’’ والد کی آمدنی میں روزبہ روز آنے والی کمی کے پیش نظر میں اسکول ٹیچر کی ملازمت اختیار کرلی‘‘

۔سیرت اسکول سے آنے کے بعد رات دیر گئے تک سیول سرویس امتحانات کی تیاری کرتی تھی۔ درایں اثنا سیرت کا حوصلہ پست ہونا شروع ہوگیااور وہ اس کو چھوڑ دینے کے فیصلے تک پہنچ گئے۔ انہو ں نے کہاکہ ’’ مصیبت کے دور کے دوران میں نے نواز الدین صدیقی کی مانجھی دیکھی۔

اس فلم میں مجھ پر گہرے نقوش چھوڑے اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے‘‘۔ سیرت فاطمہ کے چوتھے بار میں2017کے یوپی ایس سی سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کی نوسو منتخب امیدوار وں میں انہوں نے 810واں مقام حاصل کیا۔ تاہم ا ب وہ دوبارہ امتحان لکھ کر اپنارینک میں بہتری لانا چاہتی ہیں۔