پتور : چلتی کار پر ہاتھی کا سونڈ سے حملہ : چھ سوار زخمی

پتور ۔ /24 جون (سیاست ڈاٹ کام) یہاں اپن گنڈی ، سبھرامنیا اہم شاہراہ میں چل رہی ایک کار پر اچانک ایک جنگلی ہاتھی کے حملے کی وجہ سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جبکہ کار کو پوری طرح نقصان پہنچا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دھرمستلا سے سبھرامنیا کی جانب جارہی سیاحوں کے کار کے ڈرائیور نے ہاتھی کو دیکھ کر اچانک کار روک لیا ۔ مگر اس دوران ہاتھی واپس لوٹ کر اپنے سونڈ سے زور سے کار کے شیشے پر دے مارا ۔ جس کی وجہ سے کار کا شیشہ و دیگر چیزیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی اور پھر مسافر زخمی ہوئے ۔ ہاتھی مزید سونڈ سے اومنی کار کو نقصان پہنچاتا اس سے قبل ہی پیچھے سے آرہی ایک بس کے ہارن کی آواز سے ہاتھی لوٹ گیا جس کی وجہ سے مسافر چھوٹے موٹے زخموں کے ساتھ بچ نکلے ۔