پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ 1069 جائیدادیں پر بھرتی ہوگی

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ (1069) مختلف جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے سے اتفاق کرتے ہوئے فی الفور تقررات کرنے کی منظوری دی ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ فینانس نے احکامات جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسرس گریڈ II کی ایک ہزار جائیدادوں، گراؤنڈ واٹر محکمہ میں 69 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔حکومت تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ مزید جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کرے گی۔