بیجنگ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ چین ۔ پاکستان معاشی راہداری کی تعمیر جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گذرے گی، ان اعتراضات کو پیش نظر رکھے گی جو اس لاکھوں ڈالر مالیتی پراجکٹ پر کئے جارہے ہیں۔ وزارت خارجہ چین کے ترجمان ہوا چن انگ نے کہا کہ یہ پراجکٹ 46 ارب مالیتی معاشی راہداری کا ہے، جس کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے۔