اسلام آباد ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک ڈرون حملہ سے جو پاکستان کے افغانستان کی سرحد سے متصل پہاڑی علاقہ میں کیا گیا، 4 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے بموجب یہ قبائیلی علاقہ میں حقانی نیٹ ورک کے خفیہ ٹھکانوں پر
تازہ ترین حملہ تھا۔ حملہ کا بالکل درست مقام معلوم نہیں ہوسکا۔ تاہم اس علاقہ میں امریکی ڈرون حملے ایک عام بات ہے۔
پاکستان میں سنیوں کے
دو فرقوں میں جھڑپ ، 3 ہلاک
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم تین افراد آج ایک پرتشدد جھڑپ میں جو سنی مسلمانوں کے دو فرقوں کے درمیان صوبہ سندھ میں ہوئی، ہلاک ہوگئے۔ دیوبندی اور بریلوی گروپ کے درمیان جانی بریرہ دیہات ضلع خیرپور میں ایک جلسہ عام کے دوران جھڑپ ہوئی۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوئے جنہوں نے آئی جی پی اے ڈی خواجہ کو خاطیوں کی گرفتاری کی ہدایت دی۔
ایس سی او چوٹی کانفرنس کے دوران
ہند۔پاک ملاقات مسترد
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ یہ چوٹی کانفرنس روس میں مقرر ہے حالانکہ اس کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیرخارجہ ہندوستان اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ تاہم دونوں کے درمیان بات چیت کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔