پاکستان :55 دہشت گردوں کو سزائے موت کی تیاری

اسلا م آباد ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے تقریباً 500 دہشت گردوں کے منجملہ 55 کو سزائے موت دینے کی تیاری پوری کرلی ہے کیونکہ 2008 ء میں سزائے موت پر عائد پابندی کو برخواست کردیا گیاہے اور ان تمام کی رحم کی درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ممنون حسین نے 55 دہشت گردوں کی رحم کی درخواستیں مسترد کردی ہیں جس کے بعد ان تمام کو سزائے موت کی تعمیل کی راہ ہموار ہوگئی۔ کئی رحم کی درخواستیں 2012 ء سے جس وقت آصف علی زرداری صدر تھے زیرتصفیہ تھیں کیونکہ پھانسی دینے پر یکطرفہ پابندی کے باعث کوئی اقدام نہیں کیا جارہا تھا ۔