پاکستان :45 اسمٰعلیوںکے 4 قاتل گرفتار

اسلام آباد ۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آج چار افراد کو مبینہ طور پر 45 اسمٰعیلی مسلمانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے کراچی میں گزشتہ ہفتہ ایک بس پر حملہ کیا تھا ۔ چیف منسٹر سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ چار ملزمین گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کے دفتر سے ایک بیان میں اس اطلاع کی توثیق ہوگئی ۔ وزیراعظم نے چیف منسٹر سندھ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور نفاذ قانون محکموں خاص طور پر پولیس کی ستائش کی جس نے سفوراچورنگی واقعہ میں گولیاں مارکر 45 اسمٰعیلی مسلمانوں کو ہلاک کردیا تھا ۔