پاکستان ہوش سے کام لے : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ حکومت ہند سے مذاکرات کا خواہاں ہے یا پھر ہندوستان کی تقسیم کرنے والوں سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ وزیردفاع ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی اور پاکستان سے خواہش کی کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں اور باہمی روابط کو معمول پر لانا چاہتے ہیں لیکن اس کی کچھ حدیں بھی مقرر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معتمد خارجہ جب پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے، عین وقت پر انہوں نے مذاکرات کیلئے علحدگی پسندوں کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ پہلے یہ فیصلہ کرے کہ کن سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ ارون جیٹلی نے معاشی چوٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جب تک پاکستان درست انتخاب نہیں کرتا بات چیت ممکن نہیں۔