اسلام آباد ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پانچ لاپتہ انسانی حقوق کارکنوں میں ایک پروفیسر بھی شامل ہیں جس کے بنیاد پرستوں پر تنقید کے نظریات شہرت رکھتے ہیں اور جو پُراسرار طور پر جاریہ ماہ کے اوائل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہوچکا ہے ۔ دو کارکن بشمول پروفیسر بحفاظت اپنے مکان واپس آچکے ہیں ۔ پولیس کے بموجب پروفیسر فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر سلمان حیدر اور ایک انسانی حقوق کارکن ‘ پانچ لاپتہ کارکنوں اور بلاگرس میں شامل ہیں جو 6جنوری سے لاپتہ تھے ۔ پولیس اور پروفیسر حیدر کے ارکان خاندان نے جمعہ کی رات اُن کے بحفاظت گھر پہنچ جانے کی تحقیق کی ۔ وہ غائب ہوجانے کے بعد کہاں تھے اس کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ۔ پروفیسر سلمان حیدر سب سے پہلے لاپتہ ہوئے تھے ‘ ان کے بعد بلاگر وقاص گورایا ‘ عاصم سعید ‘احمد رضا نصیر اورمخالف انتہا پسندی کارکن سمرعباس اندرون ایک ہفتہ لاپتہ ہوگئے تھے ۔’’ جیونیوز‘‘ کے بموجب بلاگرس گورایا بھی گھر واپس آچکا ہے ۔