پاکستان کے وزیراعظم ہاوس کی 102 گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی

لاہور ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انتخابی وعدے کے مطابق بے جا اخراجات پر روک لگاتے ہوئے کفایت شعاری کا عمل شروع کردیا ہے وزیراعظم ہاؤس جو وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ہوتی ہے وہاں ضرورت سے زائد گاڑیوں کی نیلامی کے لیے اشتہار شائع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہائوس میں102 گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی ہو نے والی ہے جن میں8 قیمتی بی ایم ڈبیلو شامل ہیں۔ 2014 ماڈل کی تین بی ایم ڈبلیو سیون سکسٹی ایل آئی ، 7600 سی سی کے طاقت ور انجن اور حفاظتی خصوصیات کی حامل ہیں، 2016 کی پانچ بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو جیپیں ، پانچ ہزار سی سی انجن والی ان گاڑیوں میں سے تین بلٹ پروف ہیں 28 قیمتی مرسڈیز گاڑیوں کے ساتھ دیگر گاڑیوں کو فروخت کیا جائے گا۔