پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارش سے 10 افراد ہلاک

کراچی ۔ 29 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے صوبہ سندھ میں موسم برسات کی پہلی بارش سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ چار افراد بشمول دو بچے کراچی میں برقی شاک کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ درخت جڑوں سے اُکھڑکر مکانوں پر گر پڑے تھے جس کی وجہ سے مکان منہدم ہوگئے ۔
پاکستان میں 4 فوجی قتل
کراچی ۔ 29 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں موٹر سیکل سوار بندوق بردار نے چار پاکستانی فوجیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ یہ فوجی کوئٹہ میں طلایہ گردی کررہے تھے ۔ بلوچستان کے چیف منسٹر ثناء اﷲ زہری نے حملہ کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔