واشنگٹن ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جہاں یہ ادعا کیا جارہا تھا کہ پاکستان شمالی کوریا کو نیوکلیئر میٹریلس فروخت کررہا ہے اور چین کو اس کا علم ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ہمیں علم ہے، یہ الزام بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گرم تھیں کہ پاکستان شمالی کوریا کو نیوکلیئر میٹریلس فروخت کررہا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تحدیدات کی خلاف ورزی ہے اور چین کو اس کے بارے میں پوری معلومات ہے۔ جب ترجمان نے مذکورہ نیوز رپورٹ کے بارے میں مزید استفسار کیا گیا تو انہوں نے صرف یہ کہہ کر اپنا دامن جھاڑ لیا کہ وہ فی الحال مزید کسی تبصرے کے موقف میں نہیں ہیں۔