واشنگٹن، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دفاع اور یوم شہداء پر امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان دیگر شعبوں میں اختلافات کے باوجود دفاع اور سلامتی کے شعبے میں معیار کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے ۔ یہاں پاکستانی سفارتخانے میں دفاع اور یوم شہداء پر منعقدہ پروگرام میں ایشیائی اور پیسیفک سکیورٹی امور کے معاون وزیر خارجہ رینڈل شرائیور نے جمعہ کے روز کہا کہ انہیں قابل احترام دو طرفہ تعلقات سے دونوں ممالک کو فائدہ ہونے کی امید ہے ۔ مسٹر شرائیور نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قیمتی شراکت کو اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایک اچھا دوست، ایک حامی اور اہم پارٹنر ہے ۔