جموں۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج پاکستان کے سامنے اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ ہند۔ پاک 1971کی جنگ کے بعد سے سرحد پر پاکستان نے ان دنوں سب سے زیادہ جنگ بندی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ سرحد پر نازک صورتحال کو ختم کرنے کیلئے دونوں ملکوں نے فلیگ میٹنگس کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ احتجاج دونوں ملکوں کے ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس کے درمیان ہوئی ٹیلی فونی بات چیت کے درمیان درج کیا گیا۔ اس 10منٹ کی بات چیت کے دوران ہندوستان نے اہم مسائل پیش کئے ۔ پاکستان نے خط قبضہ پر 95 مرتبہ اور بین الاقوامی سرحد پر 25مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔