پاکستان کی یوم آزادی پر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو آج یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر وہ عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ پیام ایسے وقت دیا جبکہ دو دن قبل ہی انہوں نے پاکستان پر بالواسطہ جنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کے اس تبصرہ پر پاکستان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا تھا۔ وزارت امورخارجہ نے بھی جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی روابط میں دہشت گردی ہی سب سے اہم رکاوٹ ہے۔