پاکستان کی نیپال اور ہندوستان کو پیشکش

اسلام آباد۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ہندوستان اور نیپال کو ممکنہ مدد کی پیشکش کی ہے جہاں 7.9 شدت کے زلزلہ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ وزارت خارجہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کو نیپال اور ہندوستان میں ہوئی تباہی پر افسوس ہے اور یہاں کے عوام سے یگانگت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں جو بھی ضرورت ہو ہم ممکنہ حد تک مدد کیلئے تیار ہیں۔ نواز شریف نے دونوں ممالک میں پاکستانی مشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ راحت کاری اقدامات میں ممکنہ تعاون کریں۔