نئی دہلی 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسمارٹ باڑھ پائلیٹ پراجکٹ جس کے تحت لیزر کی باڑیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ مخدوش سرحدی مقامات کی حفاظت کی جائے گی۔ توقع ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں جاریہ ہفتہ شروع کی جائے گی۔ بی ایس ایف کے سربراہ نے کہاکہ اِس قسم کے آلات 2400 کیلو میٹر طویل ہند ۔ پاک اور بنگلہ دیش سرحد پر عنقریب نصب کئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر جنرل کے کے شرما نے کہاکہ ہندوستان کا بنگلہ دیش اور اِس کی سرحد کی حفاظت کرنے والے بنگلہ دیش سرحدی محافظین کے ساتھ نصب کئے جائیں گے۔ پہلا پائلیٹ پراجکٹ پہلے ہی سے جموں میں کارکرد ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ 17 ستمبر کو مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کریں گے لیکن یہ تاریخ تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔ برہماپترا کے کنارے مشرقی علاقہ میں دھوگری میں دہشت گردی کے تنازعہ کی یکسوئی کے لئے 55 تا 60 کیلو میٹر کے علاقہ میں آلات نصب کئے گئے ہیں۔